ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ویب سائیٹس ہیک کرلیں، ڈیٹا سامنے آگیا 

بھارت کے پےدرپے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا کامیاب جوابی وار جاری ہے جس میں بھارت کی ہیک کی گئی ویب سائیٹس کا ڈیٹا بھی پاکستان منظر عام پر لے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،  ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔ 

انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر for sale کیلئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ 

ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہوں کے شواہد دکھائے گئے ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے اس حالیہ کارروائی نے بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں بلند و بانگ دعوؤں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں