ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا 

پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔

یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بہت سستا لباس ہے”، جبکہ ایک اور نے کہا، "کم از کم ایک بڑا اِنر پہن لیتیں۔”

کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں