ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا



کراچی:

ڈاکوؤں سے مقابلے میں  شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

شاہین فورس کے  اہل کار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی  جب کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال  میں زیر علاج تھا، جہاں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہل کار شدید زخمی ہوگیا تھا۔

واقعے کے وقت 4 مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شاہین فورس کے گشت پر مامور اہل کاروں نے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے پولیس اہل کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں