ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔ 

سانحہ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، عالمگیر خان اور دیگر پیش ہوئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 11 جون کو طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور فہیم خان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے دونوں کی ایک روز کے لیے درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ سابق ایم پی اے عدیل احمد کو ایک عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ ملزمان کیخلاف 9مئی 2023 کو تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں