ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کسان برادری کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے پرعزم ہے، تنویر

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسان برادری کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں کسانوں کی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو جاری اقدامات کے بارے میں بتایا جس کا مقصد کسانوں کی بہتری کیلئے انہیں معیاری بیجوں، جدید مشینری اور سستے داموں پر دستیاب کھادوں تک رسائی میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستانی زرعی اناج کی برآمدات بڑھانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان برادری کیلئے مثبت نتائج لانے کی غرض سے نئی منڈیوں کی تلاش اور موجودہ برآمدی روابط مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں