ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرن اشفاق نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟ جانیئے

ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد حیرت انگیز طور پر وزن کم کرلیا۔

کرن اشفاق حسین ڈار کا دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران قدرتی طور پر وزن بڑھ گیا تھا اور اب وہ اپنا وزن دوبارہ کم کر چکی ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والا 15 کلو وزن کم کیا ہے تاہم یہ وزن کس طرح کم ہوا انہوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں  کو بتایا ہے۔

کرن نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح سخت محنت کی اور ورزش سے وزن کم کیا اور اب وہ اپنی پرانی فٹنس پر واپس آگئیں ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ورزش، محنت اور مستقل مزاجی کے باعث وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

A post shared by Kiran Ashfaque Hussein Dar (@kiranashfaquehusseindar)

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور  مداح کرن کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، "حمل کا وزن کم کرنا آسان نہیں ہے۔ یہ بہت حوصلہ افزا ہے۔” ایک مداح نے کہا، "میں بھی اسی سفر پر ہوں اور یہی وہ حوصلہ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔” ایک نے کہا، "وزن کم کرنا ایک مشکل کام ہے۔ آپ کا شکریہ۔” 

یاد رہے کہ ماڈل کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ہیں طلاق کے بعد دونوں مشترکہ طور پر اپنے بیٹے روحام کی پرورش کر رہے ہیں۔ کرن نے عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد حمزہ چوہدری سے شادی کر لی جو ایک وکیل ہیں اور ان سے ان کی ایک بیٹی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں