ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کھیل ہاکی پر بنی سیریز ‘شمشیر’ کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟ 

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

تھرلر سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ کی موجودگی نے تقریب چار چاند لگا دیئے۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی، جس میں ہاکی سے جڑی قومی شناخت اور یادگار لمحات کو اجاگر کیا گیا۔

A post shared by tapmad (@tapmad.entertainment)

ویب سیریز میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ یہ سیریز ہاکی کے کھیل کو نئی زندگی دے سکتی ہے، جبکہ حریم فاروق نے کہا کہ اس سیریز سے قبل انہیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان اس کھیل میں اتنی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے انہوں نے ہاکی کے کھیل کیلئے سیریز کی اہمیت کو سراہا۔

یاد رہے کہ شمشیر کو 13 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا یہ سیریز اسٹریمنگ سائٹ ٹیپ میڈ پر دستیاب ہوگی۔

A post shared by tapmad (@tapmad.entertainment)

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں