ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا کی سستی ترین ایئرلائن کی کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز



کراچی:

ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔

ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں