ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان نے نئی فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں اپنی شادی کا کونسا جوڑا پہنا؟

پاکستان کے سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو” کا نیا شادی کا گانا "سادہ آشنا” ریلیز ہوتے ہی بےحد مقبول ہو گیا ہے۔

اس گانے کی ایک خاص بات یہ بھی کہ اس گانے کے ڈھولکی کے سین میں ماہرہ خان نے اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے۔ ماہرہ نے زرد رنگ کا پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا اور اس گانے میں دکھائی جانے والی مایوں میں اپنی اصل مایوں کی چنری کے ساتھ اسے لُک مکمل کیا۔

گانے میں ماہرہ ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں، جس کی اسٹائلنگ اور رقص پشتون شادیوں کی روایتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گانے میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی پشتون لباس پہنے روایتی رقص کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ فلم "لو گرو” میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سجا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے مناظر کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی ہے جس کو بڑی عید پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں