ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کی حاوی سے تعلق کی افواہیں

اداکار و گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی (عبدالرحمان ساجد) کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصاً ریڈ اِٹ پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔

میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔

A post shared by Merub Ali (@meruub)

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میرب بعد میں بھی حاوی کے کانسرٹ میں شریک ہوئیں، جب کہ عاصم اظہر نے حاوی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا اور یہ حاوی اور میرب کی بڑھتی ہوئی قربت ہی تھی جو عاصم سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بنی جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ منگنی بھی میرب نے ہی ختم کی ہے۔

یاد رہے کہ میرب، عاصم یا حاوی میں سے کسی نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی، مگر یہ قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ حاوی، میوزک بینڈ ’اوج‘ کے سابق لیڈ سنگر ہیں، جنہوں نے 2024 میں سولو کریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں