ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی بتا دی

پاکستان شوبز کے میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔ 

حال ہی میں ایک پروگرام میں دورانِ گفتگو فہد شیخ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر اسٹار قرار دیا۔

فہد شیخ نے شو میں فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کیا۔ ان کے مطابق، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔”

https://www.instagram.com/reel/DLDXAwVtDvq/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==

انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو”۔ تاہم فہد شیخ نے واضح کیا کہ فہد مصطفیٰ خود اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں کرپاتے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں