ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خضدار میں بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد



کوئٹہ:

خضدار میں فوج کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان کے اضلاع خضدار، مستونگ، ژوب، شیرانی، چمن، بارکھان اور پشین سے تعلق رکھنے والے 331 ریکروٹس نے شرکت کی۔

ریکروٹس پاک فوج کے زیر اہتمام 24 فروری 2025ء سے شروع ہونے والے چار ماہ کی پیشہ ورانہ، جسمانی اور آپریشنل تربیت میں مصروف رہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد ریکروٹس نے ٹریننگ کے دوران سکھائے جانے والی مختلف مہارتوں جیسے کے ہتھیار کے بغیر لڑائی اور ہتھیاروں کے استعمال کے عملی مظاہرے پیش کیے۔

یہ تربیت یافتہ ریکروٹس بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جو نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے لیے لگن کے نئے جذبے کے ساتھ سیکیورٹی کی کوششوں کو تقویت دیں گے۔ 

ان کے انضمام سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور کمیونٹی کی خدمت میں بلوچستان لیویز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں