ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی گلوکارہ کنسرٹ میں خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں؛ ویڈیو وائرل

امریکا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارمنس دیتے ہوئے ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کنسرٹ ہیوسٹن میں جاری تھا اور اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔

گلوکارہ بیونسے نے ہوا میں معلق گاڑی میں بیٹھ کر انٹری دینی تھی۔ وہ اپنے ایک مشہور گانے پر پُرفارمنس دے رہی تھیں۔

اس دوران اچانک وہ کار ایک جانب جھکنے لگتے ہے۔ کار اتنی زیادہ ایک جانب جھک جاتی ہے کہ بیونسے کو لگتا ہے وہ بلندی سے نچے گر جائیں گی۔

گلوکارہ بیونسے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار جن رسیوں سے لٹکی ہوتی ہے اسے پکڑ لیا تاکہ توازن برقرار رکھ سکیں اور گاڑی سے نیچے نہ گریں۔

بیونسے نے بغیر گھبرائے صورت حال کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا اور گانا فوری بند کر کے کہا  "رک جاؤ، رک جاؤ!” اسی لمحے موسیقی بند ہوگئی۔

منتظمین  نے صورت حال کو سنبھالا اور کار کو آہستی آہستہ نیچے لے آئے۔ گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے صبر کا شکریہ”۔

گاڑی سے بخیروعافیت اتر کر بیونسے نے مداحوں کی تالیوں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا اور کہا کہ اگر میں کار سے گرتی بھی تو مجھے معلوم ہے آپ لوگ مجھے سنبھال لیتے۔

جس پر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اُٹھا اور گلوکارہ بیونسے نے اپنی ادھوری پُرفامارمنس کو اسٹیج پر مکمل کیا۔ ایک دفعہ پھر سماں بندھ گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں