ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا



اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں واضح کردیا ہے کہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ رواں ماہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں