ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی انسپکشن مکمل



اسلام آباد:

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی انسپکشن کا عمل مکمل کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم نے 3 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکشن کی اور اس کے لیے ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا مقصد بین الاقوامی معیار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااور  اے ایس ایف نے انسپکشن کے دوران تمام اقدامات یقینی بنائے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انسپکشن کے حوالے سے افتتاحی اجلاس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، ڈی ایف ٹی ٹیم نے سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ، اسکریننگ اور داخلی کنٹرول کا جائزہ لیا۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی ٹیم نے کیو آر ایف، ڈرون سیکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا بھی معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی ایف ٹی  ٹیم نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں