ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، جنازہ گورنر ہاؤس میں ہوگا



کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ، تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کیلیے گورنر سندھ میدان میں آئے اور واضح کیا کہ میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر علی کا بھی بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلیےسوال ہے کہ جواں بیٹی کی لاش دفنانے کیلیے گھر والے نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں