ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن



کراچی:

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں۔

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریباب یکم اگست سے شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں۔ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی کہتا ہوں کہ جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں