ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی



اسلام آباد:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 6 فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری آج دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں