ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ ماہا حسن کا کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں پیش آنے والے ہولناک تجربے پر خاموشی توڑ دی.

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چُھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تاہم اُس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔

A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions)

ماہا نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی سوچ اور اقدار کو بری طرح متاثر کیا۔ ابتدا میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا جواز ڈھونڈتی رہیں اور سوچتی تھیں کہ شاید اُس شخص کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی، جس پر آج بھی انہیں پچھتاوا ہے کہ شاید دیگر لڑکیاں بھی اُس شخص کا نشانہ بنی ہوں۔

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ماہا حسن نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ان کا دین سے تعلق بھی متاثر ہوا، لیکن بعد ازاں تھراپی اور نماز کے ذریعے انہوں نے ذہنی کیفیت پر قابو پایا اور اب دوبارہ ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں