ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے کن صوبوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں؟

محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں بارش کا موازنہ جاری کر دیا، جس میں مون سون 2025 کا مقابلہ 2024 سے کیا گیا ہے۔

مون سون 2025 کے پہلے دو ہفتوں میں مجموعی طور پر تقریباً تمام خطوں میں 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوئیں۔

سندھ اور گلگت بلتستان دونوں سالوں میں معمول سے نیچے رہے جبکہ سندھ میں بارشوں کی شدید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب نے 2024 کی طرح 2025 میں بھی معمول سے زیادہ بارش کا مشاہدہ کیا جبکہ آزاد جموں وکشمیر اور کے پی کے میں بھی 2024 کے مقابلے میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان 2025 میں بھی اوسط سے بہت زیادہ ہے جبکہ 2024 میں یہ معمول کے قریب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں