ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایچ ای سی چیئرمین کے عہدے میں توسیع کا چانس ہے نہ کوئی قانونی گنجائش، وفاقی وزیر تعلیم



اسلام آباد:

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی توسیع کا کوئی چانس نہیں ہے اور نہ ہی قانون میں کوئی گنجائش ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات کے نتائج کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سرچ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اسامی مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی بہت جلد اور میرٹ پر ہو گی۔ حکومت مکمل شفاف طریقے سے خود مختار چیئرمین لگائے گی۔ آج چیئرمین ایچ ای سی کی سرچ کمیٹی کا اجلاس ہے  اور آج اشتہار کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کے ارکان میں سے کسی کو چارج دیا جائے گا اور موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی ان کی خواہش ہے۔ ایچ ای سی کے ایکٹ کے مطابق کمیشن رکن ہی کو قائم مقام چیئرمین بنایا جائے گا۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عدالت سے حکم امتناع کے باوجود ای ڈی ایچ ای سی کو چارج نہیں لینے دیا گیا، جس پر وزیر تعلیم نے جواب دیا کہ حیرت ہوئی کہ ای ڈی ایچ ای سی عدالت سے حکم امتناع لائے مگر جوائننگ نہیں ہوئی۔ ویسے تو پورا ملک ہی سٹے پر چل رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں