ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا؛ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا



پشاور:

خیبر پختونخوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے چارگلی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارگلی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ آصف ولد مرسلین اور اس کی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں جاں  بحق میاں بیوی کو ٹائپ ڈی اسپتال رستم منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اور مختلف بیانات کی روشنی میں واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں