ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمیرا اصغر کیس؛ فلیٹ سے لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ میں حیران انکشافات سامنے آگئے

اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں حیران کن پیشرفت سامنے آگئی۔ ان کی 10 ماہ پرانی لاش فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔

اداکارہ کے کراچی میں واقع فلیٹ سے اکٹھے کیے گئے مختلف سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس منظرِ عام پر آ گئی۔

جائے وقوعہ سے 6 مختلف سیمپلز اکٹھے کیے گئے تھے جن میں سے پانچ نمونے پیالوں میں موجود سفوف سے حاصل کیے گئے جبکہ چھٹا نمونہ کچن میں رکھے گئے نمک کا تھا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک ہے، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حیران کن طور پر باورچی خانے سے ملنے والا نمک پیالوں والے نمک سے مختلف پایا گیا۔

کیمیکل رپورٹ سے کیس میں کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں، جو آئندہ تفتیش کی سمت متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ کرائے پر اکیلی رہا کرتی تھیں۔

مالک مکان نے کرایہ نہ ملنے پر کیس کیا ہوا تھا اور جب عدالتی بیلف فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو گلی سڑی لاش ملی تھی۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں