ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار



کراچی:

شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی توقع ہے۔

شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب، سندھ کے متعدد اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول وار بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

پی ڈیم ایم اے کے مطابق گڈو بیراج میں درمیانے درجے اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں