ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک سر زمین شاد باد، جواد احمد کا نیا ملی نغمہ ریلیز

نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کا جشن آزادی کے حوالے سے نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز ہوگیا۔

برابری پاکستان پارٹی کے سربراہ نے ملی نغمہ منفرد انداز سے بنایا جس میں پاکستان میں موجود تمام لوگوں کی  وطن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں جواد احمد نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی ہدایت کاری دل ویز علی خان نے کی جبکہ موسیقی کو ساجد حسین اور فیصل اقبال نے ترتیب دیا ہے۔

نغمے کا آغاز جرأت، ہمت، قوت، طاقت، جذبہ، محنت ہے جن کی علامت ، ہے ایسا میرا دیس، ہیں ایسے میرے لوگ سے ہوا۔

اس نغمے کی شاعری میں وطن کے پُراسرار بندوں کو عقاب کی طرح جینے اور شیر کی مانند لڑنے جبکہ پاکستانیوں کو وطن سے محبت اور اس کے دفاع سمیت اتحاد کے ساتھ رہنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں