ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ 

مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔ 

A post shared by 𝒦𝑜𝓂𝒶𝓁 (@kapturezzz)

گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہے تھے۔ جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔

حسن اس ویڈیو میں بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں