ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوئے کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، ڈکی بھائی کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ آگیا 

سیشن کورٹ لاہور عدالت نے ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ڈکی بھائی اور اہلیہ کی ویڈیوز میں جوئے کو پروموٹ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عروب جتوئی کی جانب سے عرفان کلیات ایڈووکیٹ اور راجہ عبدالرحمان رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نےعروب جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یوٹیوبر کی اہلیہ کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں