ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکی بھائی کا جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی۔

جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یوٹیوبر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔ 

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں