ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامور پاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ریلیز



لاہور:

نامور پاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ریلیز ہو گئی، فلم کا رنگا رنگ پریمیئر مقامی سینما میں منعقد ہوا جس میں شوبز شخصیات نے شرکت کی-

 تفصیلات کے مطابق اداکار عمران اشرف اور اداکار ناصر چنیوٹی کی نئی بین الاقوامی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا” کے پریمیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور اداکار سہیل احمد راشد محمود ، ہنی البیلا، اسما عباس، عون علی، ذیشان روکھڑی ، بلال سید ، سخاوت ناز، خلیل ارحمان قمر، اشرف خان، سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لیے تحفہ ہے فلم تفریح سے بھرپور ہے جس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، فلم کا دوسرا پارٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر دیگر شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی فنکار ملک کی طرح بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، عمران اشرف نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ سپر اسٹار اداکار ہیں جس نے اب بین الااقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے، فلم کی نمایاں کاسٹ میں عمران اشرف، ناصر چنیوٹی ،رنجیت باوا، سپنا اور دیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں