ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ 

اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر کی گئی دوسری تصویر میں راگھو اور پری ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

A post shared by @parineetichopra

اس پوسٹ کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری چھوٹی سی کائنات اپنے راستے پر ہے۔ ہم حد سے زیادہ نوازے گئے ہیں‘۔

اداکارہ کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اس خوشخبری پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی ہیروئن پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا ستمبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں