ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری



اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں این ای ایس پاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔

کمیٹی نے جاوید اسلم، محمد علی، پیر سعد احسن الدین، عمر حسن اور شہانہ احمد علی کو بورڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دی۔ یہ تقرریاں اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز گورننس اینڈ آپریشنز ایکٹ 2023 کے تحت عمل میں لائی گئیں۔

فیصلہ بورڈ نومینیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، جبکہ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ نامزدگی اور چھان بین کے عمل کو بروقت اور شفاف بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس عمل کو مربوط اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں