ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری



اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی۔ اس منظوری کے ساتھ ہی پچھلی نامزدگی منسوخ ہوگئی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء  کی بھی توثیق کر دی ہے۔ اس طرح صدر نے ایک ہی دن میں این ایف سی کی تشکیل نو اور اہم قانون سازی دونوں معاملات پر حتمی منظوری دی۔

اسی طرح صدر مملکت نے آج پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  کی منظوری بھی دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں