ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ قدم حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو تقسیم سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل شیگیرو اشیبا نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ وہ جولائی کے انتخابات میں ایل ڈی پی کی تاریخی ناکامی کے بعد عہدہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُس وقت ان کا مؤقف تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا، تاہم اسی ماہ ہونے والے انتخابات میں جماعت کی ناکامی کے باعث ایل ڈی پی پارلیمان کے ایوان زیریں میں اکثریت کھو بیٹھی۔ انتخابی شکست نے ان کی حکومت کے لیے پالیسیوں پر عملدرآمد کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں