ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں رعایت دی جائے گی، وزیر خزانہ پنجاب

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ ان کے معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق  وزیر خزانہ پنجاب   نے قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ایک جامع ریلیف پیکج کے تحت انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمیں صبر، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے اور حکومت اسی جذبے کے تحت عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

انہوں نے متاثرہ افراد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل، صحت و تعلیم کی سہولیات اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کے دورے اور حکومتی اعلانات پر متاثرین نے اطمینان کا اظہار کیا اور ریلیف اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

خیال رہے کہ  پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ درجنوں بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو کر خیموں اور عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ کھڑی فصلیں اور مویشی شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے دیہی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ریلیف سرگرمیوں کے باوجود کئی علاقوں میں خوراک، پینے کے پانی، ادویات اور صاف ستھری رہائش کی قلت برقرار ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے جس پر عوامی حلقے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں