ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی پانی آج رات سندھ میں داخل ہوگا: پی ڈی ایم اے

لاہور: ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی نئے سیلابی ریلے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم پنجاب کے دریاؤں میں موجود پانی آج رات دریائے سندھ میں داخل ہوگا۔ ان کے مطابق آئندہ دنوں میں دریاؤں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہونے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں سیلابی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ شیرشاہ بند کے مقام پر ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلابی ریلا آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی پانی آج رات دریائے سندھ میں شامل ہوگا، جس کے بعد سندھ میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہوگا۔ یہ ریلا صوبہ سندھ کی حدود میں 8 ستمبر کی دوپہر تک پہنچے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر فی الحال نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 321,570 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر بیراجز اور ڈیمز میں بھی پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتِ حال پر کڑی نگرانی جاری ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور امدادی ادارے تیار ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں