ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے



اسلام آباد:

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں