ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے کون کون سے روڈز نوپارکنگ زون قرار؟

کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔

ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر موسلا دھار بارش کے باعث شارع فیصل زیرِ آب آتی ہے تو ٹریفک کو ہنگامی راستے کے طور پر طارق روڈ سے گزارا جائے گا، اس لیے وہاں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ طارق روڈ پر کسی بھی قسم کی پارکنگ سے اجتناب کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں