ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو‘ مسلح افراد کا جنازے پر حملہ‘ 52 افراد ہلاک‘ مزید ہلاکتوں کا خدشہ

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو کے مشرقی علاقے میں باغیوں نے جنازے پر حملہ کر کے 52 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے شہریوں کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار چھریوں، چاقووں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ا قوامِ متحدہ نے واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ کانگو حکومت نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور علاقے میں مزید فوجی بھی تعینات کر دیے ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق جنازے پر یہ حملہ داعش کے حمایت یافتہ گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے باغیوں نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ حملہ گزشتہ شب شمالی کیوو صوبے کے علاقے میں واقع قصبے نٹویو میں کیا گیا۔
مذکورہ حوالے سے لوبیرو کے ملٹری ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 60 کے لگ بھگ ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی لوگ لاپتا ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ گروپ کانگو کے معدنیات سے مالا مال صوبے میں زمین اور وسائل پر لڑنے والی متعدد ملیشیا میں سے ایک ہے۔
جبکہ پچھلے ماہ بھی اے ڈی ایف گروپ نے متعدد حملوں میں 50 سے زائد شہریوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ جولائی میں ایک چرچ پر حملے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں