ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا جس کا نوٹفکینش جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 12.01 ڈالر مقرر کر دی گئی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے اگست میں بھی ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں