ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ ہے تو کل اس کی باری ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد:  وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  غزہ کے فلسطینیوں اور  وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ  رہے آج غزہ  تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور  پاکستان نے یہ ثابت کیا۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی،  ہمیں امریکا یا کسی اور کی حفاظت پرنہیں اللہ پر یقین تھا، مغربی ممالک کی سیاست صیہونی طاقت کی یرغمالی ہے ، اسرائیل کے تنہا ہونے کے عمل کی رفتار تیز ہوتی جائےگی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں