ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر شیئر کردیں

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں اسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔

حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔

دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔

بیلا نے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا: ’سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی یہ تصاویر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا: ’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں