ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کا 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی



کراچی:

کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔

خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔

کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 900 میگا واٹ کا بن قاسم پاؤر پلانٹ فعال کر دیا گیا۔

کمپنی نے خط میں بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی لینے کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں