ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں گیس کے نئے کنکشن ملنا شروع ہو گئے، درخواستوں کی وصولی کا آغاز



لاہور:

صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز  پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق نئے آر ایل این جی کنکشنز کے لیے سروے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم پرانی درخواستوں کو ختم نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ زیرِ التوا پرانی درخواستوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔

گیس کنکشن صرف ان علاقوں میں فراہم کیا جائے گا جہاں پہلے سے پائپ لائن موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے پہلے ہی روز ہزاروں شہریوں نے آن لائن درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں