ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کردیا

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ایک اہم مقدمے میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین اور اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک اپنے فرائض کی انجام دہی سے روک دیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے جسٹس جہانگیری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیس میں ایک نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور ان پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کردی۔ یہ فیصلہ معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور عدالتی حلقوں میں اس پر گہری بحث جاری ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کا ابتدائی ریلیف وقتی طور پر جسٹس طارق جہانگیری کو کام کی اجازت دیتا ہے، تاہم اصل معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر غور ہے اور اس کے فیصلے پر ہی ان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں