ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کیلئے اسکیم متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکٹرک موٹرسائیکلیں، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔۔

اسکیم کے تحت مجموعی طور پر1 لاکھ 16 ہزار ای بائیکس، 3170 ای رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے، جو دو مرحلوں میں تقسیم ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور ایک ہزار ای رکشے و لوڈرز جبکہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2170 رکشے و لوڈرز شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ای بائیکس کے لیے*2 لاکھ روپے اور ای رکشے و لوڈرز کے لئے*8 لاکھ 80 ہزار روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ ای بائیکس کے لیے قرض کی مدت 2 سال اور ای رکشوں کے لیے 3 سال ہوگی۔ یہ قرض صارفین کو صفر فیصد مارک اپ پر ملے گا، جبکہ بینکوں کو کائیبور پلس 2.75 فیصد پر فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت 25 فیصد ای بائیکس خواتین کو، 10 فیصد کاروباری افراد اور کوریئرز کو جبکہ 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فلیٹ آپریٹرز کو دیے جائیں گے

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں