ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بزرگ شہریوں کا دن ،نادرا کا بڑی سہولتوں کا اعلان

اسلام آباد:۔ بزرگوں کے عالمی دن پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ اگر وہ بیماری کے باعث نادرا کے دفتر نہ آ سکیں تو نادرا کے نمائندے کو گھر پر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔

بزرگ افراد کو نادرا سینٹر آنے اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے وہ خود یا ان کا بیٹا یا بیٹی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے گمشدہ کارڈ کا متبادل، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نادرا سینٹر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر انگلیوں کے نشانات میں مسئلہ پیش آنے پر صرف چہرے کی تصویر سے شناخت کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

نادرا کی جانب سے بزرگ شہریوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ بہت جلد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ بزرگ پنشنرز کو ڈیجیٹل زندگی کے ثبوت (Proof of Life) کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے ۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں