ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تقریباً تین ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ ہی نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ خطے میں مکمل امن حاصل کریں گے، اور یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ ان کے مطابق توقع اور امید ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو تسلیم کرلے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں