ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد



کراچی:

لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت ماریہ دختر دلبر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق لڑکی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس متوفیہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے تاکہ حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے۔

اس حوالے سے پولیس کی جانچ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں