ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمنہ ملک اپنے بچوں کو کھونے کا دُکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

 آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔  

گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ ملک کے مطابق یہ ان کی زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحات تھے۔

آمنہ ملک نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی صرف ایک بیٹی تھی اور دوسری بیٹی تین بچوں کی موت کے بعد پیدا ہوئی۔ آمنہ نے بتایا کہ ان واقعات نے انہیں گہرے صدمے سے دوچار کیا، اور اس کے بعد جب بھی کوئی انہیں مزید بچوں کی صلاح دیتا، وہ جذباتی طور پر برداشت نہیں کر پاتیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں