ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ برآمد



کراچی:

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ابوہریرہ مدرسہ روڈ پر واقع خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ ملا ہے جسے قانونی کارروائی کے لیے پہلے متعلقہ تھانے اور بعدازاں سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ برآمد شدہ انسانی ہاتھ بظاہر کسی لڑکی یا بچی اور 3 سے 4 روز پرانا معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کے ساتھ پٹیاں بھی بندھی ہوئی تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاتھ طبعی طور پر کاٹا گیا ہو۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا امکان ہے کہ کسی مرض میں مبتلا ہوکر ہاتھ کاٹا گیا ہو اور ہاتھ کو دفنانے کے لیے کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا ہو، اس طرح کا کوئی واقعہ بھی اب تک پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

پولیس واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں